Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

امریکی ریاست جارجیا میں ووٹوں کی تیسری بار گنتی کی درخواست دائر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی انتطامیہ نے ریاست جارجیا میں ووٹوں کی تیسری بار گنتی کی درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست میں ڈاک کے ذریعے آنے والے ووٹوں پہ دستخط کی تصدیق کی التجا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتخابی قوانین اور آئین کی مکمل پاسداری کی جائے، اور صرف قانونی ووٹوں کو ہی درست مانا جائے، ڈاک کے ذریعے آنے والے ووٹوں پر ووٹ ڈالنے والے کے دستخط کی تصدیق کے بغیر اسے جعلی تصور کیا جائے۔

ریاست کے سیکرٹری نے درخواست قبول کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کو دوبارہ گنتی کے عمل کے شاہد بننے کے لیے خطوط لکھ دیے ہیں۔ سیکرٹری کے مطابق درخواست پر ووٹوں کی گنتی تو کی جائے گی لیکن دستخط کی تصدیق کا عمل نہیں ہو گا۔ ٹرمپ انتظامیہ اس پر کیا حکمت عملی اپنائے گی، ابھی سامنے آنا باقی ہے۔

ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کا جارجیا میں دوسری بات گنتی کی درخواست دینے کی ایک بڑی وجہ ریاست کا ریپلکن ہونا بھی ہے، جبکہ دونوں حریفوں میں ووٹوں کا فرق صرف صفر اعشاریہ 5 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن کو گزشتہ جمعہ دوبارہ گنتی کے بعد فتح کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا تھا تاہم صدر ٹرمپ کی انتخابی منتظمین نے دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

two × four =

Contact Us