Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

پانی کو تجارتی شے کے طور پر پروان چڑھانا بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے: امریکہ میں مستقبل کے کاروباروں کے حوالے سے خبر میں پانی کو شامل کرنے پر سماجی محققین کا تبصرہ

ہسپانوی محقق اور اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے صاف پانی اور نکاسی آب پیدرو عروجو نے خطرے کا اظہار کیا ہے کہ قدرت کی نعمت پانی پر انسان کا بنیادی حق خطرے میں ہے، اور مستقبل میں اسے تیل اور سونے کی طرح تجارت کے لیے استعمال کرنے کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

عروجو کا کہنا ہے کہ وال سٹریٹ میں مستقبل کے کاروبار کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک خبر میں پانی کو بطور تجارتی شے دکھایا گیا ہے، ایسا رحجان پیدا کرنا بنیادی انسانی حق چھیننے کی کوششوں کے مترادف ہے، اور عمل ایک بڑے خطرے کی عکاسی کرتا ہے۔ پانی انسانی صحت اور زندگی کا بنیادی عنصر ہے، اسکی مفت دستیابی میں رکاوٹ انتہائی خطرناک ہو گا، اور ایسے رحجان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔

پانی کی بڑھتی کمی سے متعلق دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی مسائل، خشک سالی اور آبادی انکی بظاہر وجوہات ہیں، اور آئندہ کچھ سالوں میں پانی انسانی تہذیب کا سب سے اہم مدعہ ہو گا، اس لیے ابھی سے اسے سنبھالنا ضروری ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

20 − three =

Contact Us