امریکہ میں سیاسی گرما گرمی اپنے عروج پر ہے اور ہنگاموں کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے۔ واشنگٹن میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے پراؤڈ بوائز اور بائیں بازو کے گروہ انتیفا کی تازہ چپکلش میں ایک شخص نے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ پولیس نے لڑائی چھڑوانے کی کوشش میں متعدد کو گرفتار کر لیا ہے۔
حالیہ مظاہروں میں ریپبلک جماعت کے حمائیتیوں میں غم و غصے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، اور وہ نہ صرف ڈیموکریٹ پر انتخابات کو چوری کرنے بلکہ اپنے قائدین پر بھی انہیں دھوکہ دینے اور صحیح انداز میں مزاحمت نہ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔