فرانس میں نئے سکیورٹی قوانین کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک بار پھر ہفتے کے اختتام پر ہزاروں شہریوں نے سڑکوں کا رخ کیا اور انفرادی آزادیوں کو ختم کرنے اور نسلی بنیادوں یا اسلاموفوبیا پر مبنی قوانین کے خلاف ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ توڑ پھوڑ اور پولیس سے ہاتھا پائی پر پولیس کے 80 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
مظاہرین نے صدر میخرون اور پولیس کے خلاف بھی نعرے لگائے۔