معروف روسی خاتون ٹینس کھلاڑی ماریہ شیراپووا نے منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔ ماریہ نے برطانوی تاجر الیگزینڈر گائیک کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا ہے۔ روسی نشریاتی ادارے کے مطابق ماریہ کا گائیک کے ساتھ پچھلے تین سالوں سے تعلق ہے۔
پانچ دفعہ ٹینس کا عالمی مقابلہ جیتنے والی ماریہ شیراپووا نے منگنی کا اعلان انسٹاگرام پر اپنی تصاویر کے ساتھ کیا۔
اکیالیس سالہ گائیک پہلے بھی شادی شدہ ہیں لیکن انہوں نے 2016 میں پہلی بیوی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، جبکہ شیراپووا تین مرتبہ مختلف افراد کے ساتھ تعلق میں رہ چکی ہے۔