Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

افغانستان سے 60٪ جدید اور حساس امریکی آلات غائب: نئی رپورٹ میں انکشاف

افغانستان میں امریکی فوج کے انتہائی جدید اور حساس جنگی سامان کے کھو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک نئی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ سامان میں رات کو دیکھنے کی صلاحیت کے حامل آلات اور جدید جاسوسی کے آلات شامل ہیں۔ امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھوئے آلات کا بڑا حصہ غنی انتظامیہ کے قبضے سے غائب ہوا ہے۔

امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غنی انتظامیہ کو آلات اسکی فوجی قوت میں اضافے کی غرض سے دیے گئے تھے، لیکن اب آدھے سے بھی زیادہ (60٪) آلات غائب ہیں اور امریکہ کی افغانستان میں تیار کردہ فوج کے پاس اسکا کوئی حساب بھی نہیں کہ آلات کہاں گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ جدید آلات گزشتہ سال ہی فراہم کیے گئے تھے اور معاہدے کے تحت اسکا ہر سال معائنہ اور حساب ضروری تھا، لیکن پہلے ہی سال میں 60 فیصد آلات غائب ہیں، اور زیر استعمال آلات کی تعداد بھی صرف پانچ فیصد ہے، جبکہ باقی میں تکنیکی مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغان فوج کو صرف 2019 میں رات کو دیکھنے کے قابل 48 آلات فراہم کے گئے، جن میں سے 19 انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے حامل تھے۔ لیکن ایک ہی سال میں 29 آلات ٹوٹ گئے، 6 استعمال میں ہیں اور باقی جنگجو چھین کر لے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان میں 20 سالہ جنگ کے دوران امریکہ نے مجموعی طور پر 28 ارب ڈالر کے جنگی آلات افغانستان میں منتقل کیے ہیں، لیکن اس قوی عسکری قوت کے باوجود 19 سال بعد بھی انتہائی سخت شرائط پر امن معاہدہ کر کے ملک سے بھاگ رہا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2 × 2 =

Contact Us