ایرانی فوج نے خلیج فارس کے علاقے میں بڑی عسکری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ مشقوں میں خصوصی کمانڈو اور چھاتہ بردار فوج حصہ لے رہی ہے۔
مشقوں کو اقتدار-99 کا نام دیا گیا ہے، جس میں قومی فضائیہ اور شعبہ ہوابازی بھی حصہ لے رہے ہیں۔
مشقوں کی خبر دیتے ہوئے فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد حسین دادراس کا کہنا تھا کہ ایران کی زمینی فوج نے آج ڈرون اور میزائل کے شعبے میں ایک اہم تکنیکی صلاحیت حاصل کی ہے، فوج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ اقتدار-99 مشقوں میں کرے گی۔ ایرانی فوج قوم کی ایماء پر جنگ کے لیے تیار ہے۔
مشقوں کی جاری کردہ تصاویر اورویڈیو میں فوجی اہلکاروں کو اڑن کھٹولوں سے چھلانگ لگاتے اور صحرا میں اترتے دیکھا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ جنگی سازو سامان اتارنے کی مشقیں بھی کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے ایران مسلسل جنگی مشقوں کا مظاہرہ کر رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے۔