Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

امریکہ: 11 فوجی اہلکار مشقوں کے دوران شراب سمجھ کر خطرناک کیمیکل پی گئے، 2 کی حالت تشویشناک، 9 کی جان بچ گئی

امریکہ میں 11 فوجی اہلکار شراب کی غلطی میں زہریلا کیمیکل نوش کر گئے ہیں، جس کے باعث دو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ 9 کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست ٹیکساس میں جاری دس روزہ مشقوں میں شامل فوجی اہلکاروں کے ایک گروہ نے الکوحل کے مغالطے میں گاڑی کے انجن کو سردیوں میں جمنے سے بچانے کے لیے ڈالے جانے والے کیمیکل پی لیا ہے۔ کیمیکل پیتے ہی پورے گروہ کی حالت بگڑ گئی اور انہیں فوری نزدیکی اسپتال پہنچا دیا گیا۔

مشقوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم پہلی ترجیح اہلکاروں کی جان بچانا ہے۔ واضح رہے کہ قانون کے مطابق مشقوں کے دوران الکوحل کے استعمال کی اجازت نہیں ہے، اور اس سلسلے میں خوراک مہیا کرنے والی کمپنی سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

طبی عملے کے مطابق کیمیکل میں شامل ایتھیلین گلائیکول انتہائی خطرناک مرکب ہے اور یہ فوری انسانی عضلات کو تباہ کر سکتا ہے، اس سے گردے فوری کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور خوراک کی نالی اور باقی عضلات بھی متاثر ہوتے ہیں۔ تاہم ممکنہ طور پر کم مقدار نگلنے کے باعث اہلکاروں کی بڑی تعداد بڑے نقصان سے محفوظ رہی ہے۔

زیرعلاج فوجی اہلکاروں میں 1 آفیسر، 2 زیر تربیت آفیسر اور 8 سپاہی شامل ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fifteen + twenty =

Contact Us