اتوار, جنوری 5 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
برطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

پاکستان اور ہندوستان کی افواج کا کشمیر لائن آف کنٹرول پر فائربندی کا اعلان

پاکستان اور ہندوستان کی افواج کی جانب سے کشمیر کی سرحد پر فائرنگ بند کرنے پر اتفاق کا اعلان کیا گیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے دونوں ہمسایہ مگر روائیتی حریف ممالک کے ملٹری آپریشن کے سربراہان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے امن کے لیے کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

اگرچہ دونوں ممالک کے مابین 2003 میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم اس پر کم ہی عمل ہوا ہے۔ دونوں ممالک کی افواج خصوصاً کشمیر کی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ کرتی رہتی ہیں۔ ہندوستان کا الزام ہے کہ پاکستان نے 2003 کے معاہدے کی 5133 بار خلاف ورزی کی، جس میں ہندوستان کے 24 فوجی ہلاک جبکہ 197 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ معاہدے کے باوجود ہندوستان کشمیر کی متنازعہ سرحد سے فوج نہیں ہٹائے گا اور نہ ہی اس میں کمی لائی جائے گی۔ ہندوستان کا الزام ہے کہ گھس بیٹھیوں کو روکنے کے لیے فوج میں کسی قسم کی کمی نہیں کی جائے گی، دوسری طرف پاکستان نے بھی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے فوج میں کمی کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eight − 1 =

Contact Us