Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

ہندوستان کی مجموعی قومی پیداوار میں رواں سال 12٪ کا اضافہ ہو گا: موڈی

ممالک کی معاشی صورتحال اور پالیسیوں پر تبصرے کے لیے معروف ادارے موڈی نے ہندوستان کی قومی پیداوار کے حوالے سے انتہائی مثبت رائے کا اظہار کیا ہے، موڈی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ہندوستان کی مجموعی قومی پیداوار 9٪ سے بڑھ کر 12٪ تک پہنچ جائے گی۔ تاہم موڈی نے کووڈ-19 کے حوالے سے کچھ تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے۔

موڈی کی رپورٹ کے مطابق ایشیا میں دوسری لہر کے دوران وباء سے متاثرافراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور دنیا کی تیسری بڑی معیشت ہندوستان بھی اس سے شدید متاثر ممالک میں شامل ہے۔ موڈی کے مطابق کمزور شعبہ صحت کے باعث 2022 کے آخر تک ہندوستانی معیشت کے بارے میں یقین سے کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔

موڈی کے مطابق ہندوستان کی مستقبل قریب کو لے کر اپنائی گئی پالیسیوں کے انتہائی مثبت اثرات سامنے آئے ہیں، اور اس نے گزشتہ سال کے وسط میں ہونے والی 7٪ گراوٹ کو بھی سنبھالا دیا ہے۔ موڈی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی اپنی مارکیٹ میں اور اسکی اشیاء کی بیرون ملک طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال وباء کے باعث تالہ بندی کے نتیجے میں ہندوستان کی معیشت 7 اعشاریہ 1 فیصد تک سکڑ گئی تھی، تاہم موڈی کے معاشی ماہرین کے مطابق ملکی معیشت میں تعمیراتی صنعت کے علاوہ دیگر صنعتیں آئندہ کچھ ماہ میں پوری طرح سے بحالی ہو جائیں گی۔

موڈی نے رپورٹ میں اضافی وضاحتی بیان شامل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیشنگوئی ہندوستان کی گزشتہ ایک سال میں معاشی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے، حالات میں اتار چڑھاؤ اس میں کمی بیشی کا باعث بن سکتا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

nineteen + nineteen =

Contact Us