صدر ٹرمپ کے خلاف لبرلوں کے بھونڈے ہتھکنڈے جاری: پراپیگنڈہ سےبھری ایک اور کتاب شائع
آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے امریکہ میں غیر اعلانیہ انتخابی مہم جاری ہے، جس میں گزشتہ انتخابات کی طرح اس بار بھی امیدواروں کی نجی کردار کشی کا سلسلہ زوروں پر نظر آرہا ہے۔ جس کا خصوصاً شکار دبنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ہیں جن کے خلاف ڈیموکریٹ نے گزشتہ انتخابات میں بھی کردار کشی کی شدید مہم چلائی تاہم معاشی بدحالی اور لبرل طبقے کی جنگی جنونیت سے تنگ امریکی عوام نے صدر ٹرمپ کو ملک کا صدر منختب کیا۔ صدر ٹرمپ نے بھی عوامی امنگوں پر پورا اترتے اور اپنے انتخابی وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کو معاشی بدحالی سے نکالا، ملک میں لاکھوں ملازمتوں اور نئے کاروبار کا بندوبست کیا اور عالمی سطح پر بھی اہم اور مشکل فیصلے کیے۔ صدر ٹرمپ نے نہ صرف مختلف مسلم ممالک مثلاً افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں عراق اور شام کی طویل ہوتی جنگوں کے خاتمے کی د...