افغانستان: جنگ کے بعد ملک بڑے انسانی المیے کے دہانے پر، سیاسی انتقام کی آگ میں جلنے والی مغربی اشرافیہ افغان قومی خزانہ حوالے کرنے کی بجائے مشروط امداد پر نیک نامی کمانے کی بھونڈی کوشش میں مصروف
پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کی مسلسل کوششوں اور دباؤ کے نتیجے میں بالآخر امریکہ نے افغانستان کے لیے انسانی امداد کی منتقلی کو کھول دیا ہے۔ امریکی وزارت مالیات نے افغانستان کو انسانی امداد کے لیے بھیجے گئے ڈالروں کی منتقلی کی اجازت دی ہے جس کے تحت خوراک، ادویات اور دیگر بنیادی انسانی ضروریات کو وقتی طور پر پورا کیا جا سکے گا۔
اجازت تفصیلی جانچ پڑتال اور احتساب کی شرط پر دی گئی ہے جس میں امارات اسلامیہ افغانستان کو آنے والی امداد اور اس کے اصراف کی مکمل تفصیل دینا ہوگی، اور یہ یقینی بنانا ہو گا کہ یہ رقم ریاست کے انتظامی امور سمیت کسی دوسرے کام میں استعمال نہ ہو۔
اس موقع پر امریکی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ ڈالروں کی منتقلی کی اجازت افغان عوام کے لیے کی گئی ہے، تاکہ لوگوں کی بنیادی ضروریات مکمل ہو سکیں۔ اس سلسلے میں دو خصوصی لائسنس جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت اقوام متحدہ، بین الاقو...