بالی ووڈ سگریٹ اور شراب نوشی سمیت مضر صحت رحجان پروان چڑھانے میں پیش پیش: تحقیق
انڈیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور سر عام قتل کا پرچار تو بالی ووڈ عرصہ دراز سے کرتا رہا ہے جسکی وجہ سے اب مسلمانوں کو بھارت میں نسل کشی کا سامنا ہے تاہم نئی تحقیق میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ بھارتی فلمیں دیکھنے والے بچوں اور نوجوانوں میں سگریٹ نوشی، شراب اور فاسٹ فوڈ کے استعمال کا رجحان بھی زیادہ پایا جاتا ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بالی ووڈ کے جنسیات پر مبنی گانوں اور مناظر کو بھارت میں لڑکیوں پر جنسی حملوں کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جا چکا ہے۔
لندن کے وائٹل اسٹریٹیجیز اینڈ امپیریل کالج کے سماجی محققین کی تحقیق میں بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی 1994 سے لے کر 2013 تک کی 300 فلموں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 93 فیصد میں شراب، 70 فیصد میں تمباکو نوشی اور 21 فیصد میں فاسٹ فوڈ یعنی مضر صحت غذا کو بطور فیشن استعمال دکھایا گیا۔
تحقیقی مطالعے کے مطابق بالی وڈ کی تمام...