
طالبان کا فوجی کمپاؤنڈ پر حملہ، 4 ہلاک، 43 زخمی
افغانستان میں خود کش بمبار نے نیشنل آرمی کمانڈوز کے کمپاؤنڈ پر بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو ٹکرا دیا گیا جسے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔
افغان خبر رساں اداروں کے مطابق صوبے بلخ میں افغان نیشنل آرمی کمانڈوز کے کمپاؤنڈ کے مرکزی دروازے پر خود کش بمبار نے بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو عمارت سے ٹکرا دیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی تمام عمارتیں لرز اٹھیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے نتیجے میں مرکزی دروازے پر تعینات دو سیکیورٹی کمانڈوز موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر دو افراد کی لاشوں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، جب کہ 43 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے کے نتیجے میں 5 ہزار طالبان اسیرو...