
یوکرین: مبینہ طور پر امریکی سفارتی عملے کی رکن صحافی کا قتل، تحقیقات شروع
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں امریکی سفارتی عملے کی رکن خاتون صحافی کی پراسرار موت ہوگئی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق شہر کے مغرب علاقے میں واقع جنگل سے خاتون کی لاش ملی ہے، جس کے سر پر کچھ زخموں کے نشان ملے ہیں۔
پولیس کے مطابق سانور نکائو نامی مبینہ خاتون سفارتکار کے پاس سے ایک شناختی کارڈ ملا ہے جو اسے امریکی سفارتی عملے کا حصہ بتاتا ہے تاہم سفارت خانے کی ویب سائٹ پر اس کی کسی قسم کی تفصیل درج نہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر کارڈ پر درست نام درج نہیں، سفارت خانے سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ اور واقعے کی مجرمانہ تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ خاتون کسی حادثے کا شکار ہو گئی ہو، کیونکہ اسکی لاش ریلوے لائن سے انتہائی نزدیک ملی ہے۔ اور اسکے کانوں میں موبائل ہیڈ فون لگے تھے۔ یعنی شاید خاتون سفارت کار میوزک سنتے ہوئے ریل کو آتے بھانپ نہ سکی، ا...