
احتجاج میں سکیورٹی اہلکار کے قتل کا الزام: ایران نے کشتی کے کھلاڑی کو پھانسی دے دی
ایران نے کشتی کے معروف کھلاڑی نوید افکاری کو پھانسی دے دی ہے۔ نوید افکاری پر 2018 میں پیٹرول کی قیمتوں بڑھنے کے خلاف احتجاج میں شرکت کے دوران سکیورٹی اہلکار کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔
چند روز قبل ایرانی سماجی میڈیا پر اسے بچانے کی مہم چلی تو امریکی صدر نے بھی ایرانی حکومت سے کھلاڑی کو چھوڑنے کی درخواست کی تاہم آج صبح ایرانی انتظامیہ نے پھانسی کے حکم پر عملدرآمد کردیا۔
https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1301627760734019585?s=20
اس سے قبل انتظامیہ نے عالمی دباؤ کو ٹالنے کے لیے نوید افکاری کا اعترافی بیان بھی میڈیا پر چلایا تاہم افکاری کے والدین اور وکلاء کا کہنا ہے کہ یہ بیان پولیس کے تشدد اور دباؤ کے نتیجے میں دیا گیابیان تھا۔
یاد رہے کہ 27 سالہ نوید افکاری کے دو بھائی بھی حکوت کے خلاف احتجاج اور قتل کے جرم میں جیل میں قید ہیں۔ انہیں 56 اور 24 سالوں کی سزا سن...