
کورونا کے خلاف روس نے ویکسین تیار کرلی: امریکہ کا غیر مؤثر ہونے کا پراپیگنڈا شروع
امریکہ نے روسی سائسندانوں کی کووڈ 19 کے خلاف تیار کردہ ویکسین کے خلاف پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کورونا کےلیے روسی ویکسین کے محفوظ اور مؤثر ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہا رکیا ہے۔ روس نے دو روز قبل ویکسین کے تمام تجرباتی مراحل مکمل ہونے پر اسے مارکیٹ میں متعارف کروایا تھا۔
تاہم امریکی ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ویکسین کا تیار کرنا اور اس کا محفوظ اور مؤثر ہونا الگ باتیں ہیں۔ انہوں نے روسی ویکسین کے تجربے کا نہیں سنا اور نہ ایسے ثبوت دیکھے کہ وہ مؤثر ہو گی۔ اس لیے انہیں شک و شبہات ہیں۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ کسی بھی ویکسین کے مؤثر ہونے اور افادیت جاننے کے لیے ڈیٹا کا ٹھوس جائزہ لینا ضروری ہے، اس سلسلے میں عالمی ادارہ روس سے قریبی رابطے میں ہے اور ویکسین کی جانچ سے متعلق بات چیت جاری ہے۔
ترجمان ڈ...