
کورونا: 44 فیصد شہری کہتے ہیں حکومت 100$ دے تو شاید وہ ویکسین لگوالیں
امریکہ میں کورونا ویکسین کو لے کر مایوسی اپنے عروج پر ہے۔ ایک تازہ ترین سروے کے مطابق کی 44 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین نہیں لیں گے تاہم اگر حکومت انہین ساتھ 100$ دے تو وہ سوچ سکتے ہیں۔
سروے کے مطابق صرف 26 فیصد امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ قیمت ادا کر کے بھی ویکسین لینے کو تیار ہیں، جبکہ مفت لگوانے کے حامی بھرنے والے شہریوں کی تعداد تقریباً 50٪ ہے۔
باسٹھ فیصد امریکی شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنے نجی معالج کے مشورے کے بغیر کورونا ویکسین نہیں لگوائیں گے۔ جبکہ حکومتی ادارہ برائے ادویات پر صرف 52 فیصد عوام کو اعتماد ہے۔ حکومتی سفارش پر ویکسین لینے والے شہریوں کی تعداد صرف 19 فیصد ہے، تاہم ریپبلکن جماعت سے تعلق رکھنے والے 60 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ صر ٹرمپ کے کہنے ہر ویکسین لگوا لیں گے۔
سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نتائج سے اخذ کیا جا سکتا ہے کہ پچاس فیصد سے بھی ک...