
روس نے امریکہ کے دس سفارتکار ملک بدر کر دیے، رویہ ٹھیک نہ کرنے پر امریکی چندے پر چلنے والی تنظیموں کو بند کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی
روس نے امریکہ کے غیر دوستانہ رویے کا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ روسی سفراء کو ملک بدر کرنے کے جواب میں روس بھی امریکی سفراء کو ملک بدر کرے گا، اور پہلے مرحلے میں دس سفراء کو ملک سے نکالا جائے گا۔ اعلیٰ روسی عہدے دار کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکی رویہ نہ بدلا تو روس بھی دیگر پابندیوں کا سوچے گا، اور اس کے علاوہ روس مین امریکی چندے سے چلنے والی غیر سرکاری تنظیموں خصوصاً اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والوں پر پابندی عائد کی جائے گی۔
سرگئی لاوروو کا کہنا تھا کہ ماسکو میں امریکی سفارت خانے میں اس وقت 450 سفارت کار کام کررہے ہیں، جبکہ واشنگٹن میں روسی سفارت خانے میں 350 افراد کا عملہ کام کرتا ہے، اگر امریکہ نے روس پر مزید دباؤ بڑھایا تو دونوں ممالک کے سفارتی عملے کی تعداد کو برابر کر دیا جائے گا۔ روس چاہے تو امریکی تجارتی مفاد...