امریکی اسٹیبلشمنٹ کے جنگوں کو طول دینے کے لیے صدور سے جھوٹ بولنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا: سابق سفیر جِم جیفری کا انکشافات سے بھرپور انٹرویو
امریکہ میں اسلحہ ساز کمپنیوں اور جنگوں کی حامی لابی کے صدور سے جھوٹ بول کر جنگوں کو طول دینے کی سازش کا ایک اور انکشاف ہوا ہے۔ معروف سفارت کار جم جیفری نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد کے حوالے سے جھوٹ بولا جاتا رہا ہے۔
جم جیفری کا کہنا تھا کہ پینٹاگون نے ہمیشہ شام میں فوجیوں کی درست تعداد اپنی قیادت سے چھپائی۔ صدر ٹرمپ نے شام کے شمال میں 200 سے 400 فوجی رکھنے کا حکم دیا لیکن وہاں حقیقی تعداد اس سے کئی گناء زیادہ ہے۔
انٹرویو میں سفارت کار کا کہنا تھا کہ شام سے فوجیں نکالنے کا حکم صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے وعدے کے عین مطابق تھا، یعنی یہی عوامی مطالبہ تھا، لیکن اس نے پینٹاگون میں اعلیٰ عسکری قیادت کو سخت برہم کر دیا اور اس فیصلے کا لمحہ میری 50 سالہ دفتری زندگی کا سب سے متنازعہ لمحہ تھا۔
جیفری کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے فیصلے کے دوران...