پاکستانی اور ہندوستانی تارکین وطن کا امریکی سیاست میں کردار
مہمان تحریر - عاقل ندیم
امریکہ میں پاکستانی اور بھارتی تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد امریکی معاشرے کی ترقی میں اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ ڈاکٹرز، انجینئرز، بینکرز اور تاجر اپنے شعبوں میں نمایاں کام سر انجام دے رہے ہیں۔ لیکن ایک شعبہ ایسا ہے جس میں بھارتی تارکین وطن پاکستانیوں سے کئی درجہ آگے ہیں اور وہ ہے سیاست اور اس سے جڑے ہوئے ذیلی شعبے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے بھارتی نژاد کاملہ ہیرس کی بطور نائب صدر نامزدگی بھارتی تارکین وطن کے لیے ایک بہت بڑا سیاسی سنگ میل ہے۔ بھارتی نژاد تارکین وطن کی امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں میں اعلی درجے پر نمائندگی رہی ہے۔
حال ہی میں رپبلیکن پارٹی نے صدر ٹرمپ کے لیے نائب صدر کے نام پر غور کرتے ہوئے نکی ہیلی کے بارے میں بھی سوچا۔ نکی واحد بھارتی نژاد خاتون ہیں جنہوں نے امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے گورنر کے طور پر بھی دو بار الیکشن جیتا اور آٹ...