اٹلی میں معاشی و سماجی بدحالی: اتحادی ساتھ چھوڑ گئے، وزیراعظم مستعفی، اعتماد کے ووٹ کے لیے نئے اتحادیوں کی تلاش شروع
اٹلی کے وزیراعظم جیہسیپی کونتے مستعفی ہو گئے ہیں، صدارتی وضاحت کے مطابق وزیراعظم نے استعفیٰ کابینہ ارکان کے مشورے سے دیا اور اب وہ نئے اتحادیو ں کے ساتھ دوبارہ حکومت بنانے کی کوشش کریں گے۔
اقدام کو وزیراعظم کی جانب سے اقتدار پر قائم رہنے کے لیے محفوظ ترین حکمت عملی قراردیا جا رہا ہے۔ صورتحال ایک اتحادی جماعت کے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے باعث پیش آئی جس کے باعث کونتے حکومت کے پاس اسمبلی میں مطلوبہ اکثریت نہ رہی اور وہ اعتماد کا ووٹ لینے کے قابل نہ رہے۔
اب وزیراعظم کونتے دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنا کر صدر سے دوبارہ انکی توثیق کی درخواست کریں گے۔ اگر کونتے اتحادی ڈھونڈنے میں کامیاب رہتے ہیں تو گزشتہ تین سالوں میں یہ انکی تیسری انتظامیہ ہو گی۔ کونتے کو اسمبلی میں موجود معروف جماعتوں کا اعتماد بھی حاصل نہیں ہے، اور متعدد جماعتوں کی اہم قائدین اتحاد میں شمولیت کی نفی کر چکے ہیں، جن م...