شامی سمندری حدود میں ایرانی تیل کے جہاز پر ڈرون حملہ: ایران کا فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر الزام
شام کی سمندری حدود میں ایرانی تیل کے ٹینکر جہاز پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ شامی میڈیا کے مطابق حملے کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے میں کامیاب رہا۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں تیل ٹینکر محفوظ رہا ہے جس کے باعث زیادہ تباہی نہیں ہوئی البتہ جہاز کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
https://twitter.com/AsaadHannaa/status/1385981603445346311?s=20
شامی وزارت تیل کے مطابق حملہ لبنانی حدود سے نکلتے ہی ہوا، اور فوری جہاز سے دھوئیں کے بادل اٹھنا شرو ع ہوگئے، بادل دور دور تک دیکھے جا سکتے تھے جس کے باعث آگ بجھانے والی کشتیوں کو اسےتلاش کرنے میں بھی دشواری نہ ہوئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تیل کا جہاز ان تیل جہازوں میں سے تھا جو شام کو تیل پہنچاتے ہیں۔ ایران نے فلسطین پر قابض صیہونی انتظامیہ پر حملے کا الزام لگایا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور قابض صیہونی انتظامیہ ایک دوسرے...