امریکہ کی ترکی کو روسی دفاعی نظام کے استعمال پر دوبارہ دھمکی
ترکی کی جانب سے روسی دفاعی نظام کی مشق پر امریکہ کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار سامنے آیا ہے۔ ایس-400 فضائی دفاعی نظام کی مشق کا اعلان ترک صدر طیب ایردوعان کی جانب سے کیا گیا تھا جس پر پینٹاگون نے نیٹو اتحادی کو دھمکاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بین الابراعظمی عسکری اتحاد کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ نیٹو اتحادی روسی اسلحہ استعمال نہیں کر سکتے۔
پینٹاگون ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے مؤقف میں واضح ہیں، ترکی نیٹو اور امریکی اتحادی ہونے کے ناطے روسی ایس-400 نظام کا استعمال نہیں کر سکتا۔
ترکی نے اکتوبر 2019 میں روس سے فضائی دفاعی نظام خریدا تھا اور اسکی پہلی کامیاب مشق گزشتہ ہفتے کی گئی تھی۔ ترکی نے ایس-400 دو اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کا خریدا ہے، جسے رواں سال کے آخر تک پورے ملک میں متحرک کر دیا جائے گا۔
پہلی مشق کے موقع پر ترک صدر نے کہا تھا کہ ایس-400 نظام ترکی کے دفاع کے لیے ناگزیر تھا، وا...