عمران خان کی پنجاب کی سیاست
مہمان تحریر - مظہر عباس
وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ دورہ لاہور میں ایک بار پھرگجرات کے چودھریوں کو نظر انداز کردیا ہے۔جن کیساتھ وہ تقریباً ایک سال پہلے جون میں ملے تھے۔وہ انہیں پہلے دن سے ہی ناپسندکرتے تھے لیکن2018 میں انہوں نے انہیں صرف عثمان بزدار کوحمایت کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ شریفوں کی حکومت کی دہائیوں کی حکمرانی کیساتھ پنجاب ایک بڑاصوبہ ہے جبکہ بزدار کے پاس کوئی تجربہ نہیں تھا۔
چودھریوں نے اپنی روایت کے مطابق انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی کیونکہ وہ بزدار کے والد کو بھی جانتے تھے۔چوہدری پرویزالٰہی کو اس کی ذمہ داری سونپی گئی اور عمران خان کی ہدایت کے مطابق تحریری معاہدہ طے پایاجسے پی ٹی آئی کے نکالے گئے رہنما جہانگیرترین نے سپروائز کیاتھا۔جب عمران خان نے اپنی پارٹی پنجاب کے رہنماؤں سے معاملے پربات کی تو بزدار کوبطوروزیراعلیٰ اور چودھریوں کیساتھ معاہدے پرتحفظات...