بیلا روس میں صدر کو قتل کر کے اقتدار پر قبضہ کرنے کی سازش بےنقاب: انتظامیہ کا امریکہ پر ملوث ہونے کا الزام، متعدد افراد گرفتار، تحقیقات شروع
بیلا روس میں امریکی ایماء پر تیار کردہ فوجی بغاوت کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، روس اور مقامی انتظامیہ نے اس سلسلے میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے امریکہ صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کو قتل کروا کر حکومت بدلنا چاہتا تھا، لیکن سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق مبینہ سازش میں ملوث دو افراد کو روس سے بھی گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ دیگر کا تعلق بیلا روس سے ہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی سی آئی اے کے روائیتی انداز میں بڑے مظاہروں کے ذریعے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو کی حکومت کو ہٹانے کی کوشش کی گئی تھی، جو ناکام رہی تھی۔
مبینہ سازش میں ملوث افراد کا کہنا ہے کہ وہ صرف لمبے عرصے سے اقتدار پر قابض لوکاشنکو کے اقتدار کے خاتمے سے متعلق خوش گپیاں لگا رہے تھے، حقیقت میں انکا ایسا کوئی منصوبہ نہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بروز ہفتہ...