ملکی سیاست میں مداخلت پر ترکی کا سخت ردعمل: 10 مغربی ممالک نے مداخلت سے اجتناب کا وضاحتی بیان جاری کر دیا، ترک صدر نے سفراء کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا
ترک حکومت نے مغربی ممالک کی جانب سے ملکی سیاست میں مداخلت نہ کرنے کے وضاحتی بیان کے بعد 10 ممالک کے سفراء کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ترک صدر رجب طیب ایردوعان نے عثمان کاوالا کے خلاف قائم مقدمات پر 10 مغربی ممالک کے مشترکہ حمایتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کو ترکی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں، ترکی کو نوآبادیات یا طفیلی ریاست نہ سمجھا جائے۔ مغربی ممالک کو کوئی حق نہیں کہ وہ ترک عدالتی نظام پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرے اور جیل میں قید ایک ملزم کو رہا کرنے کا مطالبہ کرے۔ اس حوالے سے ترک صدر نے وزیرخارجہ میولود چاؤش اوعلو کو فوری ان ممالک کے سفراء کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔
جواب میں امریکہ سمیت تمام 10 ممالک کے سفارت خانوں نے باقائدہ بیان میں کہا ہے کہ وہ ویانا معاہدے کی شق نمبر 41 کے پا...