کووڈ19: حاسدک فرقے کے یہودیوں پر مذہبی سفر کی پابندی
مقبوضہ فلسطین کی صہیونی انتظامیہ نے حاسدک فرقے کے یہودی شہریوں کو مذہبی سفر پر یوکرائن جانے سے روک دیا ہے۔ حاسدک فرقے کے پیروکار یہودی نئے مذہبی سال کے آغاز پر یوکرین میں مدفون راہب ناچمان کی قبر پر زیارت کے لیے جاتے ہیں۔ ناچمان بریسلوو حسدک فرقے کی نئی تحریک کے بانی مانے جاتے ہیں جن کی وفات 1810 میں ہوئی اور انہیں یوکرین میں دفن کیا گیا۔
نرچمن بریسلوو
اس سال یہودی نیا سال 18 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے جس کے لیے ہزاروں حاسدک یہودی یوکرین جانے کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ صہیونی انتظامیہ اور یوکرین کی حکومتوں نے خصوصی سفری سہولت دینے سے انکار کرتے ہوئے اس سال کی رسومات کو معطل کر دیا ہے۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صہیونی ریاست کے ذمہ دار برائے تدراک کووڈ19 نے فلسطین کی قابض حکومت اور یوکرینی مذہبی وزارت کو خطوط میں لکھا ہے کہ سفر اور اجتماع سے کووڈ کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو گا...