شام اور عراق سے داعش کے دہشت گرد براستہ ایران افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، جنگجوؤں سے وسط ایشیائی ریاستوں میں عدم استحکام کا شدید خطرہ ہے: صدر پوتن
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے امریکہ کے نکل جانے کے بعد عراق اور شام سے دہشت گرد براستہ ایران افغانستان میں منتقل ہو رہے ہیں, صدر پوتن نے صورتحال پر تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے وسط ایشیائی ریاستیں شدید خطرے کا شکار ہو گئی ہیں۔
سابقہ سوویت ریاستوں کی تنظیم؛ خودمختار ممالک کی دولت مشترکہ تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل بیان جاری کرتے ہوئے صدر پوتن کا کہنا تھا کہ خطے میں دہشت گردوں کی بڑھتی تعداد سے نظریں نہیں چرا سکتے، آئندہ علاقائی تنظیم کے اجلاس میں مدعے پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔ تنظیم اس مدعے پر غور کرے گی کہ کیسے ہمسایہ ممالک میں عدم استحکام کو روکا جا سکتا ہے اور اس کے خطے پر اثرات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
روسی صدر اپنے بیان میں مزید کہا کہ افغانستان میں صورتحال انتہائی پیچیدہ ہو چکی ہے، اور ہم اس سے بخوبی آگاہ ہیں، داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیم...