شہد پر ہوئیں متعدد سابقہ تحقیقات ناقص تھیں: طبی ماہرین
تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ کھانسی اور زکام میں کسی بھی دوسری دوا کے مقابلے میں شہد زیادہ مفید ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق مشرقی ممالک، بالخصوص مسلمان ملکوں میں شہد کو سینکڑوں سال سے مختلف امراض کے علاج میں عام استعمال کیا جاتا رہا ہے، جبکہ حالیہ برسوں کے دوران سائنسی تحقیقات سے بھی شہد کی طبّی افادیت ثابت ہوئی ہے۔
شہد کی افادیت پر متعدد مستند تحقیق پہلے بھی ہو چکی ہیں البتہ نزلہ، زکام اور کھانسی میں ’’شہد چٹانے‘‘ کا گھریلو ٹوٹکا صدیوں، بلکہ شاید ہزاروں سال پرانا ہے۔ کچھ تحقیقات میں یہاں تک دعوی کیا گیا ہے کہ یہ گھریلو ٹوٹکا، دیگر تمام ادویہ (بشمول اینٹی بایوٹکس) سے بھی زیادہ مؤثر، محفوظ اور مفید ہے۔
تازہ تحقیق میں ماہرین نے بطورِ خاص نزلے، زکام اور کھانسی وغیرہ میں شہد کی مبینہ افادیت کے بارے میں کی گئی 14 سابقہ تحقیقات کا باریک بینی سے تجزیہ کیا، جن میں مجموعی طور پر 1,761 افراد شریک تھ...