جدید طرز زندگی: 40 ٪ ہندوستانی نوجوان امراض قلب کا شکار، خواتین کیلئے بھی تنبیہ
اعداد و شمار سے پتا چلاتا ہے کہ ہندوستان میں نوجوانوں میں عارضہِ قلب دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ اور ایسا صرف غریب گھرانوں میں نہیں امیر گھرانوں کے نوجوان بھی اسی تناسب سے عارضے میں مبتلا ہیں۔
مئی کو وفاقی وزیر اور بی جے پی کے رکن بندارو دتاریہ کے بیٹے بندارو وشنوو کی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔ وشنو کی عمر صرف 21 سال تھی اور وہ حیدرآباد میں طب کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔
سنہ 2015 میں امریکہ میں ایک تحقیقاتی جریدے میں شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں چھ کروڑ سے زیادہ افراد دل کے امراض میں مبتلا تھے، اور ان میں سے دو کروڑ سے زیادہ افراد کی عمرعمر 40 برس سے کم تھی۔ یعنی ہندوستان میں 40 فیصد کے قریب دل کے مریضوں کی عمر 40 برس سے کم ہے۔
ہندوستانی شہریوں کے لیے یہ بات انتہائی حیران کن ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے تیزی سے یہ شرح ہندوستان...