صدر بائیڈن روسی صدر پوتن کو سبق سکھانے کے لیے سائبر حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر جوبائیڈن روسی انٹرنیٹ نیٹ ورک پر بڑے سائبر حملے کرنے کی تیاری مکمل کر چکے ہیں، جس کا مقصد ماسکو کو سخت پیغام دینا ہے۔
اخبار نے منصوبے پر کام کرنے والے اعلیٰ عہدے دار کے حوالے سے کہا ہے کہ حملے آئندہ تین ہفتوں میں شروع کر دیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق حملوں کا نشانہ صدر پوتن اور روسی حساس ادارے ہوں گے، جبکہ اس دوران امریکی نیٹ ورک کی سکیورٹی بھی بڑھا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان نے بھی گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں روس کو سبق سکھانے کے حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا کہ روس کو ظاہری اور پوشیدہ حملوں سے ایسا سبق سکھایا جائے گا جس کا عام دنیا کو احساس بھی نہیں ہو گا، لیکن روسی مفادات کو سخت ٹھیس پہنچے گی
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سائبر حملہ دراصل شمسی و ہوائی بجلی کے نظام پر حملے کے جواب میں کیا جائے...
