صدر ٹرمپ کے حامی امریکہ میں سیاسی تعصب کے سامنے سے خوفزدہ ہیں اور روسی شہریت میں دلچسپی لے رہے ہیں: روسی ترجمان دفتر خارجہ
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ سے صدر ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑنے کا فیصلہ کررہی ہے اور وہ روسی شہریت لینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
روسی ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی شہری ملک میں ممکنہ متعصب سیاسی رویے کے سامنے سے خوفزدہ ہیں اور ان سے سماجی میڈیا پر آج کل سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال روسی شہریت کے حصول کے لیے درخواست کا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں صدر ٹرمپ سمیت ایک لاکھ سے زائد ٹویٹر کھاتوں کو مخالف آواز ہونے کے باعث تشدد کے نام پر بند کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ کی تمام لبرل سماجی میڈیا ویب سائٹیں صدر ٹرمپ پر مستقل پابندی لگا چکی ہیں اور کئی غیر لبرل ایپلیکیشنوں کو ایپل اور گوگل اسٹور سے ہٹایا گیا ہے۔
روسی ترجمان نے گفتگو میں مزید کہا کہ روس امریکہ کی اندرونی صورتحال پر تبصرہ نہ کرتا کیونکہ امریکہ روس ...