صومالیہ: کار بم دھماکے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں ایک سے زائد بم دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکے شہر کے مرکزی علاقے میں قائم ایک معروف ہوٹل کے قریب ہوئے جس کے بعد عمارت سے بلا تعطل گولیاں چلنے کی آوازیں بھی رپورٹ ہوئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔
https://twitter.com/AbdulBillowAli/status/1355879714934681606?s=20