عالمی فوجداری عدالت کا غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں صیہونی جرائم کی سنوائی کا حکم: قابض صیہونی انتظامیہ اور امریکہ سخت ناراض
عالمی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں جرائم کی سنوائی کو دائرہ اختیار میں قرار دیتے ہوئے درخواستوں کو سننے کی منظوری دے دی ہے۔ فوجداری عدالت اب غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں قابض صیہونی افواج کے جرائم پہ سماعت کر سکے گی۔
قابض صیہونی انتظامیہ نے عدالتی فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عالمی عدالت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ انصاف مہیا کرنے والا ادارہ نہیں بلکہ ایک سیاسی مرکز ہے۔ نیتن یاہو نے مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عدالت حقیقی جنگی مجرموں کے بجائے ایک جمہوری ریاست کو نشانہ بنا رہی ہے۔
دوسری جانب فلسطین کے وزیر خارجہ نے عالمی عدالت کے فیصلے کو سراہا ہے اور اسے انصاف کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیا ہے۔ وزیراعظم محمد شتائح نے بھی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انصاف کی فتح تھی۔
عدالت کی معاون اعلیٰ فاطو بینسودا نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ غزہ...