کشمیر: پولیس نے ہندوستان کو پاکستانی چوکیوں کی معلومات دینے والے غدار کا خاندان دھر لیا
پولیس نے بھارت کو پاکستان کی سرحدی چوکیوں کی اطلاعات فراہم کرنے والے غدار وطن کا خاندان گرفتار کرلیا ہے۔
آزادکشمیر فتح پور پولیس نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے بھارت کو پاکستانی چوکیوں کی اطلاعات فراہم کرنے والے سہولت کار کے خاندان کو گرفتار کرلیا ہے، تاہم غدار وطن تاحال روپوش ہے اور گرفتار نہیں ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم جلال خان کے خاندان کے 4 افراد کو مندرہ سے حراست میں لیا ہے، اور اسکی تلاش جاری ہے۔ جلال خان آٹھ مقام میں بھارتی فوجیوں کی معاونت کرتا تھا اور انہیں پاکستانی چوکیوں کے وقوعہ سے متعلق معلومات فراہم کرتا تھا۔
...