مقبوضہ فلسطین: صیہونی انتظامیہ نے غلطی سے محلوں میں قائم خفیہ فوجی اڈوں کی فہرست آن لائن نقشے پہ شائع کر دی، شہری نالاں، قابض فوجی بھی حماس کے راکٹ حملوں کے خوف میں مبتلا
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی انتظامیہ نے غلطی سے ملک بھر میں بغیر اندراج کے قائم خفیہ چیک پوسٹوں اور فوجی کیمپوں کی تفصیل آن لائن شائع کر دی ہے۔ غلطی کووڈ-19 ٹیسٹ کے لیے قائم مراکز کی نشاندہی کرنے والے آن لائن نقشے پر کی گئی، جسے بطور حوالہ ایک مقامی اخبار نے اپنے تازہ شمارے میں شائع بھی کر دیا۔ غلطی کا احساس ہوتے ہی آن لائن نقشے سے خفیہ فوجی کیمپوں میں قائم مراکز کو فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی غلطی پر واقعے میں ملوث افراد کی سرزنش کی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نقشے میں جگہوں کا انتخاب محکمہ صحت کی مشاورت سے کیا گیا تھا، اور ہر ممکنہ علاقے میں ایک مرکز قائم کرنے کی پالیسی کو اپنایا گیا تاہم خفیہ عسکری کیمپوں کی نشاندہی ہونے پر جہاں شہریوں نے تحفظات کا اظہار کیا، وہیں فوجی اہلکاروں نے بھی حملے کے خطرے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں گلی محلو...