چین کی امریکہ پالیسی۔۔۔ یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟
. تحریر: شاکراللہ
چین اور امریکا کے تعلقات کے بارے میں ایک بیانیہ وہ ہے جو امریکا اور بعض مغربی ممالک کی طرف سے پیش کیا جارہا ہے۔ کچھ بیانیے وہ ہیں جو مخلوط قسم کے ہیں۔ جن میں یہ بتایا جاتا ہے کہ اگر امریکا چین کو زچ کررہا ہے تو چین بھی کچھ کم جواب نہیں دے رہا۔ اس بیانیے کے مطابق یہ دو ہاتھیوں کے مفادات کی لڑائی ہے۔ چین امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو کس نظر سے دیکھتا ہے۔ ایک نظر ڈالتے ہیں۔
چین کے وزیر خارجہ اور ریاستی کونسلر وانگ ای نے گیارہ جولائی کو چین امریکا تھنک ٹینکس میڈیا فورم سے اہم خطاب کیا۔ بیجنگ اور واشنگٹن کے تعلقات خراب ہونے کے بعد چین کی امریکا پالیسی کے بارے میں یہ انتہائی اہم اور جامع خطاب تھا۔ اس خطاب کے کچھ نکات آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔
وانگ ای نے تسلیم کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد یہ سب سے مشکل دور ہے۔ 1979 کے بعد سے، چین ا...