افغانستان میں امریکی ڈرون پائلٹوں کی جانب سے بچوں سمیت عام شہریوں پر حملوں کی ویڈیو عیاں: امریکی جنگی جرائم اور احتساب کی بحث ایک بار پھر عروج پر
ایک امریکی ڈرون پائلٹ کی طرف سے افغانستان میں بچوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے لائی گئی ہے۔ ویڈیو 2019 کی ہے جس میں ڈرون پائلٹ معصوم شہریوں کو بلا وجہ یا اشتعال ڈرون کا نشانہ بناتا ہے۔
ویڈیو
https://twitter.com/JackMurphyRGR/status/1430256309455237125?s=20
ویڈیو نے ایک بار پھر افغانستان میں امریکی جنگی جرائم پر بحث کو ابھارا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ عکاسی ہے کہ افغانستان جنگ کے حوالے سے امریکی سیاسی قیادت، انتظامیہ و فوج کتنی بے خبر تھی اور معصوم شہری امریکی بارود کا نشانہ بن رہے تھے۔ کچھ کے خیال میں یہ طالبان کو مذاکرات کے لیے دباؤ ڈالنے کے لیے کیا گیا۔
https://twitter.com/JackMurphyRGR/status/1430265847604555780?s=20
عام شہریوں کو مارنے والے ایک ڈرون پائلٹ نے اپنے انٹرویو میں انتہائی سرد مہری سے کہا ہے کہ ان حملوں سے اگر کچھ حاصل تھا تو کوئی فرق بھی ن...
