کورونا وباء کے دوران پاکستان سمیت 50 ممالک میں ویکسین کے 60 منصوبے تعطل کا شکار: عالمی اداروں کے مطابق 23 کروڑ بچوں کی زندگی متاثر ہونے کا خطرہ
شعبہ صحت سے منسلک متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے تنبیہ جاری کی ہے کہ کورونا وباء کو زیادہ توجہ دینے کے باعث دیگر امراض کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، مشترکہ تحقیق کے مطابق صورتحال کسی نئے المیے کو جنم دے سکتی ہے دنیا بھر میں 22 کروڑ 80 لاکھ بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہے۔ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ 50 ممالک میں جاری 60 سے زائد ویکسین منصوبے یا تو رک گئے ہیں یا ٹھیک سے کام نہیں کر رہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وباء سے پہلے بھی ہر سال 2 کروڑ بچے ضروری ویکسین سے محروم رہ جاتے تھے تاہم اب صورتحال بدتر ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے لیے 135 ممالک سے اعدادوشمار اکٹھے کیے گئے جن میں سے 50 ممالک سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق یا تو وہ بنیادی اور ضروری ویکسین منصوبے روک چکے ہیں، یا ان پر مزید کام میں دشواری کا شکار ہیں، اگرچہ بیشتر ممالک کا تعلق افریقہ سے ہے تاہم کچھ دیگر ممالک بھی فہرست میں...
