کورونا کے دور رس اثرات پر تحقیق: وائرس یادداشت اورسونگھنے کی صلاحیت متاثر کرتا ہے
چین میں کورونا وائرس کے دور رس اثرات پر کی جانے والی نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ صحت یاب ہونے کے باوجود وائرس سے متاثرہ افراد کی یادداشت اور سونگھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق محققین نے کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کے ایم آر آئی معائنے میں انکے اعصابی جال کو متاثر پایا ہے۔ اور ان میں سونگھنے اور یادداشت کی صلاحیت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کورونا کےصحتیاب ہونے والےمریضوں میں مذکورہ تبدیلیاں 55 فیصد پائی گئی ہیں۔
چینی محققین کا کہنا ہے کہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اس وائرس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی زندگیوں پر دورس نتائج کس طرح کے ہو سکتے ہیں۔
...