کورونا وائرس کے بچوں کو متاثر نہ کر پانے کی وجہ دریافت: محققین علاج کیلئے نیا طریقے اپنانے کا سوچنے لگے
محققین نے کووڈ19 کے بچوں کو متاثر نہ کرپانے کی وجہ ڈھونڈ نکالی ہے، اور اس بنیاد پر ان کا خیال ہے کہ وباء سے نمٹنے کا نیا طریقہ بھی اپنایا جا سکتا ہے۔
تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ بچوں میں ایک خاص درآور پروٹین/ریسیپٹر پروٹین اور عمر کے ساتھ بڑنے والی اینزائم کی مقدار بڑوں کی نسبت کم ہوتی ہے، جوسارس کووڈ2 وائرس کو پھیپھڑوں میں داخل ہونے میں سہولت دیتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ وہ حیران تھے کہ وائرس نومولود یا کم عمر بچوں کو کیوں متاثر نہیں کر پاتا، اور اگر کرتا بھی ہے تو ان میں سنجیدہ حد تک علامات سامنے نہیں آتیں، اس سوال کے جواب کی تلاش میں انہوں نے وائرس کے پھیپھڑوں میں داخل ہونے کے عمل کا مطالعہ کیا۔ محققین نے پایا کہ جب وائرس پھیپھڑوں میں داخل ہوتا ہے تو اوپر ذکر کیے گئے پروٹین کی ابھری ہوئی کنڈیاں کورونا وائرس کے تاج نما ابھاروں کو اپنے اندر پھنسا لیتی ہیں، پروٹین کی یہ کنڈیاں خصوص...