ترکی کی تاریخ کا سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ دریافت
ترکی نے بحیرہ اسود سے قدرتی گیس کے وسیع ذخائر دریافت کیے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ ترکی نے بحیرہ اسود میں 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں، جو ترک تاریخ کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخائر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ 3 سال تک ترک عوام کو ان ذخائر سے گیس ملنا شروع ہو جائے گی۔
صدرایردوان نے کہا اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے بے مثال دولت کا دروازہ کھول دیا ہے، مشرقی بحیرہ روم میں توانائی کی تلاش کیلئے سرگرمیاں رواں سال کے آخر تک مزید تیز کی جائیں گی۔
...