Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

روس اور یوکرین کے مابین جلد امن معاہدہ طے پا جائے گا: روسی مذاکرات کار

روس اور یوکرین کے مابین جنگ بندی اور امن معاہدے کے لیے جاری مذاکرات میں جلد کامیابی کی امید کا اظہار سامنے آیا ہے، روسی مذاکرات کار لیوند سلاتسکی نے رشیاٹوڈے عربی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں جاری پیش رفت سے لگتا ہے کہ جلد امن معاہدہ طے پا جائے گا۔

سلاتسکی کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات کے آغاز اور چوتھے دور کا موازنہ کیا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ صورتحال انتہائی بہتر ہے، دونوں فریقین کے رویوں میں امن معاہدے کے لیے کوشش واضح نظر آرہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میرے خیال میں آئندہ چند روز میں باقائدہ امن معاہدے پر دستخط ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سلاتسکی مذاکرات کار کے ساتھ ساتھ نئی خود مختار ریاست دونباس میں خارجہ امور کے سربراہ بھی ہیں۔ ان کے خیال میں امن معاہدہ خطے میں امن اور مزید قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

مذاکرات کے حوالے سے روسی صدر کے مشیر میخائل پودولیاک کی جانب سے بھی مثبت پیش رفت کا اشارہ سامنے آیا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2 × 5 =

Contact Us