Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

یوکرینی مہاجرین کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ فلپو گراندی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، ملکی آبادی کا 15٪ اس وقت دربدر مدد کی تلاش میں ہے۔ عالمی ادارے کے زمہ دار کے مطابق ان مہاجرین کی تقریباً ملک میں دوسرے محفوظ مقامات پہ منتقل ہو گئ ہے جبکہ باقی آدھی تعداد ہمسایہ ممالک میں پناہ کی تلاش میں ہے۔

گراندی کے مطابق آئندہ چند روز میں اس تعداد میں مزید 30 لاکھ کا اضافہ ہو سکتا ہے، انکا کہنا تھا کہ یورپی تاریخ میں جنگ عظیم اول اور دوم کے بعد یہ بدترین انسانی المیہ ہے، جنگ بلقان میں بھی اتنی تیزی سے صورتحال نہیں بگڑی تھی جتنی اب یوکرین میں بگڑ چکی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرینی آبادی کی بڑی تعداد یورپ میں مقیم ہے، اور وہ اپنے ہم وطنوں کے لیے ہر ممکن امداد کا بندوبست کر رہے ہیں، مہاجرین کے لیے عارضی رہائش اور بنیادی امداد کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ تاہم عالمی برادری کو بھیاپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ روس نے 3 ہفتے قبل نیٹو کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے باعث یوکرین پر دھاوا بول دیا تھا۔ روس نے کافی حد تک اپنے مقاصد حاصل کر لیےہیں اور یوکرین کو مہیا کردہ نیٹو کے ہتھیاروں کو تباہ کر دیا ہے، تاہم روسی مطالبہ ہے کہ یوکرین غیر جانبداری کا اعلان کرے اور معاہدہ کرے کہ وہ کبھی بھی نیٹو میں شمولیت اختیار نہیں کرے گا، اس کے علاوہ روس کا مطالبہ ہے کہ یوکرین کبھی بھی روسی سرحد پر قائم خود مختار ریاستوں پر چڑھائی نہیں کرے گا اور انکی خود مختاری کا احترام کرے گا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

4 × two =

Contact Us