روسی دفاعی نظام کی ایس۔400 کی پہلی کھیپ ترکی روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ترک فوجی اہلکار نے جمعرات کو روٹر کو بیان دیتے ہوۓ بتایا کہ اس سلسلے کی دوسری کھیپ کی منصوبہ بندی بھی کی جا چکی ہے
روسی دفاعی نظام کے طیاروں کی خریداری پر ترک امریکہ تعلقات میں کھچاؤ پیدا ہو گیا ہے۔ واشنگٹن نے ایف۔35 جیٹ طیاروں کے پروگرام سے انقرہ کو معطل کرتے ہوۓ ممکنہ پابندیوں سے بھی خبردار کیا ہے۔ تاہم انقرہ نے تمام انتباہ کو نظرانداز کر دیا ہے۔
ترکی کے سرکاری اہلکار نے بتایا کہ انقرہ کی امریکی پیٹریوٹ سسٹم کے حصول کے لیے بھی بات چیت جاری ہے۔ ترکی کو فرانس کی جانب سے فرانسیسی اطالوی شراکت دار کمپنیوں کے تیار شدہ دفاعی میزائل کا نظام ملنے کی بھی امید ہے۔