نیٹوکی حمایتی متنازع مشاورتی کونسل کو روس میں ناپسندیدہ قرار دے کر کام سے روک دیا گیا ہے-جمعرات کو بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ اٹلانٹک کونسل کی سرگرمیوں کو ملک میں ناپسندیدہ غیرملکی این جی او کی سرگرمیوں کے طور پر لیا جائے-ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ اس تنظیم کی سرگرمیاں روسی فیڈریشن کے بنیادی قانونی ڈھانچےاور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں-یاد رہے کہ اٹلانٹک کونسل ایسی سترھویں تنظیم ہے جس پر یہ الزام لگا ہے -امریکہ میں قائم کی گئی اس تنظیم کو امریکی اور برطانوی اسلحہ ساز کمپنیاں بھاری مالی معاونت فراہم کرتی ہیں