برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ کے معاملے پر ایک بار پھر ڈیڈلاک کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ یورپی یونین نے برطانیہ سے جمہوریہ آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے درمیان بارڈر کھلا رکھنے کا مطالبہ کر رکھا ہے جبکہ برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو اس مطالبے سے دستبردار ہونا پڑےگا
برطانوی وزیراعظم نے مزیدکہاکہ اگر یورپی یونین برطانیہ کے ساتھ ڈیل کی خواہاں ہے تو اسے جمہوریہ آئرلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان کھلے بارڈر کے مطالبے سے دستبردار ہوجانا چاہیےورنہ لندن بغیر کسی ڈیل کے یورپی بلاک سے علیحدہ ہوجائے گا۔ ادھر یورپی یونین نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے بلاک کی شرائط تبدیل نہیں ہونگی، جمہوریہ آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے درمیان کھلا بارڈر یورپی یونین کا سب سے اہم مطالبہ ہے۔