روسی صدر ولادی میر پوتن نے پچاس میٹر گہرے پانی میں غوطہ لگا کر دوسری جنگ عظیم میں پراسرار طور پر غائب ہونے والی آبدوز کے عملے کو خراج تحسین پیش کیا-صدرپوتن جو فطرت کے اسرارورموز کو جاننے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ،ہفتے کے روز آبدوز سی ایکسپلورر11- 3پرگہرے پانیوں کے مشن پرسمندر میں گئے-گذشتہ سال سخت محنت کی تلاش کے بعد دریافت ہونے والی یہ آبدوز 1942 میں دوسری جنگ عظیم کے عروج کے موقعے پراپنے آخری مشن پر تھی-تین نازی مال برداربحری جہازوں کے گرد بارودی سرنگیں بچھانے کے بعد اس آبدوز سے پیغام بھیجا گیا کہ جزوی نقصان کے بعد آبدوز واپس آرہی ہے لیکن کبھی واپس نا آسکی