ایسی صورت حال میں جبکہ ایران اور لندن کے درمیان آئل ٹینکروں کے قبضے میں لیے جانے کا تنازع اپنے عروج پر ہے ،برطانیہ کی جانب سے یورپی بحریہ کے جنگی بیڑے کی خلیج فارس میں تعیناتی اختلافات میں شدید اضافے کا موجب بن سکتی ہے-
ایران حکومت کے ترجمان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ خلیج فارس میں یورپی بحری بیڑے کے گشت کی تجویز ایران کے لیے ایک للکار ہے اور اس سے خطے میں تناؤ بڑھے گا –علی رباعی نے فارس نیوز ایجنسی کو ایک انٹرویو میں کہاکہ علاقے میں تحفظ کو یقینی بنانا خلیجی اقوام کی ذمہ داری ہے غیر علاقائی اقوام کی نہیں-